اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کا میثاق المال کا دورہ

Published on January 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے میثاق المال کا دورہ کیا اور شاپس/سٹالز پر دکانداروں وخریداروں کی ویکسینیشن ہونے کی چیکنگ کی اوربغیر ویکسینیٹ افراد کو سروسز دینے پر دو دکانیں سیل کردیں۔انہوں نے نو ویکسینیشن نو سروس پالیسی پر عملدرامد کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا نیا وائرس اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے لہذاہر شخص کا ویکسینیٹ ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن جیسی صورتحال سے بچنے کے لئے ویکیسن لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔شہری تعاون کریں اور ویکسین لگواکر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے میگا مارٹس انتظامیہ کو سٹالز ہولڈرز کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تاکیدکی اور کہا کہ خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes