این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی

Published on January 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

ملک بھر میں آج 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں
اسلام آباد(یواین پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے کل سے عمرکی حد کم کرکے 18 سال کردی گئی،ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔این سی او سی کاکہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے جبکہ بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگوائی جاسکتی ہے۔

Readers Comments (0)