سیالکوٹ (یواین پی)سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق ایک لاکھ ڈالرکی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ 1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم دس سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائے گی۔یاد رہے کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے وزیراعظم کی جانب سے بیوہ کی امداد کے اعلان کے تحت رقم اکاونٹ میں منتقل کی ہے۔