رپورٹ ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود
ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو موٹر اور نقدی لے اڑے
ڈسکہ(یواین پی)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو موٹر اور نقدی لے اڑے تفصیل کے مطابق موضع بیگ چک کی رہائشی رخسانہ بی بی زوجہ ریاض اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سوئی ہو ئی تھی کہ چار مسلح ڈاکو شمس وغیرہ جسے پہچان لیا گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر نقدی30ہزار رو پے لوٹ کر لے گئے انعام کالونی کا رہائشی ابوبکر ولدگل نواز اپنی نانی کے ہمراہ موٹرسائیکل 125اپلائیڈ فار پر گھر کی جانب آرہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوممسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھانہ موترہ اورسٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
مخبر کی اطلاع نے ڈی سی او کا چھاپہ ناکام بنادیا بروقت اطلاع پر گپ شپ میں مصروف اساتذہ کی دوڑیں لگ گئیں
ڈسکہ(یواین پی)مخبر کی اطلاع نے ڈی سی او کا چھاپہ ناکام بنادیا بروقت اطلاع پر گپ شپ میں مصروف اساتذہ کی دوڑیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کی مبینہ ملی بھگت سے ڈپٹی آفس سے ملحقہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں متعدد بااثر ٹیچرز جنہیں کلاسوں میں پڑھانے کے بجائے فرضی پیریڈ ان کے نام لکھ دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر امان اللہ خاں اور کلرک محمد بوٹا کے خلاف خبروں کی اشاعت پر گذشتہ روز ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ذوالفقار علی بھون کے ہمراہ چھاپہ مارا تو اس وقت گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے متعدد اساتذہ جو کلاسوں میں پیریڈ پڑھانے کے بجائے ایک کمرے میں بیٹھے گپیں ہانک رہے تھے کہ ایک مخبر کی بر وقت اطلاع پر اساتذہ افراتفری کے عالم میں کلاسوں میں گھس گئے جس سے ڈی سی او کا چھاپہ ناکام ہو گیا ۔
اوباش نوجوان نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کونقدی اور زیورات سمیت اغوا کر لیا
ڈسکہ(یواین پی)اوباش نوجوان نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کونقدی اور زیورات سمیت اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق موضع چھبیل پور کا رہائشی محنت کش مھدم حنیف کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں گاؤں کا ہی اوباش ملزم خالد اس کی جواں سالہ بیٹی (ش) کو ورغلا پھسلا کر نقدی اور طلائی زیورات سمیت موٹر سائیکل پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھانہ موترہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
تین ملزمان سے چالو بھٹی برآمد جبکہ دو شرابی بھی گرفتار
ڈسکہ(یواین پی)تین ملزمان سے چالو بھٹی برآمد جبکہ دو شرابی بھی گرفتار تفصیل کے مطابق موضع کوٹ جنڈو میں ملزمان دلاور ،خاوراور سلیمان ڈیرہ پر شراب کشید کر رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر بمبانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے چالو بھٹی اور 40لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ محلہ رائے والہ میں ملزمان عرفان ،رضوان شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھانہ بمبانوالہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
چوری کی نیت سے آئے ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرہ پر موجود ملازم زخمی
ڈسکہ(یواین پی)چوری کی نیت سے آئے ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرہ پر موجود ملازم زخمی تفصیل کے مطابق موضع بھلووالی کے رہائشی چوہدری سعید سرور بریار کے ڈیرہ پر تین نامعلوم ملزمان چوری کی نیت سے آئے اور وہاں پر موجود ملازم عمران کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے عمران کو شدید زخمی کردیاتھانہ موترہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی جبکہ ٹریفک کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
ڈسکہ(یواین پی)آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی جبکہ ٹریفک کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی تفصیل کے مطابق موضع گہوکل کا رہائشی صلاح الدین کا کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستہ میں آوارہ کتے نے کاٹ لیاجبکہ ٹریفک کے مختلف واقعات میں نکا کیلہ کا بلال اور مانجھی کے سندھواں کا رہائشی ارسلان زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔