قائد عمران خان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ ملک عمر فاروق ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کے دوران وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے قائد عمران خان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں۔ ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کسی تشہیر کے بغیر پوری محنت اور لگن سے عوامی خدمت کے کاموں میں مشغول ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ماحول میسر ہے اور موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔