شہر کی خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیشن ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں عاصمہ اعجاز چیمہ

Published on January 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹرجنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیشن ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں۔ پارکوں کی بحالی کاکام جاری ہے۔اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان کو پی ایچ اے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شعبہ ہارٹیکلچرگرین بیلٹس اور پارکس کی بحالی کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ شہرکو ہرا بھرا،چوکوں وچوراہوں کا جمالیاتی حسن بڑھانے کے لئے متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے پارکوں کو بحال کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں ہارٹیکلچر کا کام چیک کرنے کیلئے نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر آنے والی 1259 میں سے 1252 حل کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ شہر بھر کے اہم مقامات پر منفرد ماڈلز لگائے جارہے ہیں اسی سلسلے میں جی ٹی ایس چوک میں دھاگے،نلکی اور سوئی کا ماڈل نصب کیا جارہا ہے۔کینال روڈ پر فوارے جبکہ جھنگ روڈ پر بھی ماڈلز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ نور سٹی میں ارفع کریم،نصرت فتح علی خاں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔سر جیمز لائیل اور بھگت سنگھ کی تصویروں کا ماڈل بھی کوہ نور سٹی میں نصب کیا جائے گا۔ڈی جی نے بتایا کہ میاواکی جنگل لگانے کا بھی منصوبہ ہے اسی طرح پی ایچ اے کی جانب سے منصوبوں پر کام اسی مالی سال میں مکمل کرنے کا عزم ہے۔انہوں نے پلانٹیشن پر بھی بھرپور کام جاری ہے۔پارکس کی بکنگ کی مد میں تقریبا ایک کروڑ روپے ریکور کئے گئے۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کے بھرپور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے شہر کو خوبصورت سے خوبصورت بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes