ٹینس پلیئر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 10 ہزار روپے،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے آفس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوعمرٹینس پلیئر ابوبکر طلحہ سے ان کے والد کے ہمراہ ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹینس پلیئر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 10 ہزار روپے،پھولوں کا گلدستہ اور ٹریک سوٹ کا انعام دیا اور ایشاءکپ کی جیت میں اہم کردار اداکرنے پر مبارکباددی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ابوبکر طلحہ آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ابوبکر طلحہ اور ان کے والد نے بھرپور حوصلہ افزائی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔یادرہے کہ پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نر سلطان قازکستان میں کھیلی جانے والی آئی ٹی ایف ایشیا کپ ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی اور ابوبکر طلحہ جنہوں نے فتح میں اہم کردار اداکیا ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔