ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا محفوظ میموریل ہسپتال (این جی او) کا دورہ

Published on January 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا محفوظ میموریل ہسپتال (این جی او) کا دورہ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے محفوظ میموریل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ،میڈیسن سٹور ،لیبر روم،آپریشن تھیٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر محفوظ میموریل ہسپتال کے انتظامی افسران نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے محفوظ میموریل ہسپتال کی جانب سے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کاوش کو سراہا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدائیت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题