اسلام آباد ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب و کارکنان نے شاندار استقبال کیا ،کو اسلام آباد سے ریلی کی صورت میں کھوئی رٹہ لایا گیا
کھوئی رٹہ(یواین پی)تحریک انصاف بی ایم ٹی ابھاخمیس سعودی عرب کے ہیڈ مظہر اقبال بھٹی وطن واپس پہنچ گئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب و کارکنان نے شاندار استقبال کیا جس کے بعد ان کو اسلام آباد سے ریلی کی صورت میں کھوئی رٹہ لایا گیا راستے میں جگہ جگہ مظہر اقبال بھٹی کا زبردست استقبال کیا گیا سہنہ کے مقام پر تحریک انصاف بی ایم ٹی کے ممبران نے مظہر اقبال کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جب مظہر اقبال بھٹی سہنسہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مظہر اقبال کی ریلی کا ڈونگی،گھوڑا،گالہ بازاراور پھر ان کے آبائی گاوں رڑی کے مقام پر کارکنان و عزیز و اقارب نے فقید المثال استقبال کیا مظہر اقبال بھٹی نے معرود شخصیت پی ٹی آئی کے رہنما ٹھیکیدار چوہدری محمد یوسف مرحوم کے مزار پر چادر بھی چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی مظہر اقبال بھٹی کے اپنی رہائشگاہ پر پہنچتے ہی ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا مہمانوں کے لےے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔