چکنی زمین انگورکی کاشت کیلئے بے حدموزوں ہے،ترجمان محکمہ زراعت

Published on January 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

انگورکی کاشت مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہے‘اپریل کے مہینے میں پلاسٹک کی تھیلی والی مادے منتقل کئے جاسکتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ انگورتمام پھلوں میں ایک منفر دحیثیت کا حامل ہے‘ انگورمیں انسانی صحت کیلئے موزوں کیمیکلز کی مقدار باقی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے یہ سخت سردسخت گرم اور مرطوب آب و ہوا والے موسم کے علاوہ دنیاکے تمام حصوں میں کاشت ہوتاہے‘انگورہلکی زمین سے لیکرچکنی زمین انگورکی کاشت کیلئے بے حدموزوں ہے جب انگورکا پودا ریتلی اورکنکری زمین پر کاشت کیاجائے تو اسے پت جھڑ والے پودوں کی طرح کھاد دینے کیلئے خاص خیال رکھاجائے۔انہوں نے بتایا کہ پتھری زمین میں کاشت شدہ انگور کا پھل چکنی زمینوں کی نسبت جلد پک کر تیار ہوجاتاہے‘انگورکی کاشت مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہے‘اپریل کے مہینے میں پلاسٹک کی تھیلی والی مادے منتقل کئے جاسکتے ہیں جب پودے لگ جائیں تو سمنٹ کے ساڑھے 7فٹ لمبے پلرکو ڈیڑھ فٹ زمین میں اورباقی6فٹ زمین سے باہررکھیں ایک پودا چھوڑ کر پلرلگائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes