وسائل کے باوجود مظلوم کی بر وقت داد رسی نہ ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے
اوکاڑہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب راو سردارعلی خاں اور پنجاب حکومت کی جانب سے پولیسنگ سسٹم بہتری کے لیئے جو وسائل فراہم کیئے جا رہے ہیں ان کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس کے افسران جرائم کے خاتمہ اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائیں وسائل کے باوجود مظلوم کی بر وقت داد رسی نہ ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے ترجما ن پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفر اورضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز بھی موجود تھے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ افسران اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں اور ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیئے جدید وسائل سے مدد لیتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے ناقص کارکردگی کے حوالے سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی