اسلام آباد (یواین پی) اداکارہ شائستہ جبیں نے کہا کہ ان کی فیملی نہیں چاہتی تھی کہ وہ شوبز کی فیلڈ میں آئیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کے گھر والے ان کے شوبز میں آنے کے خلاف تھے اور ان کے کئی رشتے داروں نے ان سے قطع تعلق کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی نہ کرنے کی وجہ فیملی کی کفالت ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا ڈرامہ ”مول“ کے بعد انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔