فیصل آباد (یو این پی)انجمن انسداد منشیات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے فاطمہ وارڈ میں زیر علاج مریضوں میں باقاعدگی سے کھانا تقسیم کیاجارہا ہے۔جنرل سیکرٹری محمد انوار خاں،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مس آمنہ،میڈیکل سوشل آفیسرز عائشہ انجم،عامر پرویز،پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،خلود اصغر ودیگر نے مریضوں کے بیڈز پر جاکر ان میں کھانا تقسیم کیا۔جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات نے کہا کہ مریضوں میں ہر ہفتہ کھانا تقسیم کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کی فلاح وبہبود ترجیح ہے اور خدمت کا سفر جاری رہے گا۔