رائیونڈ(یواین پی) محکمہ لائیو سٹاک نے آوارہ کتوں کو گولی مار کر یا زہر دے کر مارنے کے عمل کو روک دیا، آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں کے لیئے پریشانی کا باعث،آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے آوارہ کتوں کی نس بندی کا قانون تیار کرکے منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی نس بندی کے قانون کی منظوری کے بعدآوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی نس بندی کر دی جائے گی۔