اسلام آباد(یواین پی) آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی مزید پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے معاملے پر سماعت آج ہوگی، وفاقی حکومت نے مختلف سلیبز کے لیے بجلی آٹھ سے پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔وفاقی حکومت نے غیر مستحق صارفین کے لیے سبسڈی میں بیس ارب روپے کمی کی تجویز دی ہے، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ، 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے اور201سے300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پاور ڈویڑن نے بجلی کے301 سے 700 یونٹ تک استمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کرنے کی تجویز ہے۔پاور ڈویڑن کی جانب سے پاور سیکٹر میں سبسڈی کی از سر نو تعین کے دوسرے مرحلے میں سابقہ سلیب کا فائدہ ختم، نیٹ اور کراس سسبڈی کو کم کرنے اورزرعی ٹیوب ویلز کو دوالگ الگ کٹیگریز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کو سبسڈی دینے اور زرعی ٹیوب ویلز کے سسٹم میں جدت لانے کی تجویزہے، اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔