سندر شریف(یو این پی) مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ اندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کی نو منتخب جنرل کونسل برائے سال 2022 کا انعقاد ہوا۔ جنرل کونسل کے ممبران کا انتخاب ہر سال نو منتخب مجلسِ شوریٰ اپنے افتتاحی اجلاس میں کرتی ہے۔ منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے جنرل کونسل کے ممبران سے حلف لیا۔ اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا۔