منی بجٹ کے اثرات، چینی کی اونچی اڑان، چینی 110 روپے فی کلو میں فروخت

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں منی بجٹ کا اثر ایکس ملز ریٹ کم نہ ہونے پر چینی 110 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد اور ایکس ملز ریٹ کم نہ ہونے کے باعث چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے منی بجٹ سے اضافے اور ایکس ملز ریٹ کم نہ کرنے کے بعد اب شوگر ملز نے چینی کے نرخ بڑھانے شروع کر دیئے ہیں چینی کا ایکس ملز ریٹ بڑھنے اور کیرج کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کے باعث مارکیٹ میں چینی 100 روپے فی کلو جبکہ گلی محلوں میں 110 روپے فی کلو فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کھانے پینے کی اشیا میں استعمال ہوتی ہے اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جائے اور زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme