کا شتکاروں کی مشکلات اور مسائل کا مکمل طور پر ادراک ہے علی بہادر قاضی

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

بلیک مارکیٹنگ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی) کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ کا شتکاروں کی مشکلات اور مسائل کا مکمل طور پر ادراک ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کے لئے بھر پور کاروائیاں کی جا رہی ہیں بلیک مارکیٹنگ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستگھرہ موڑ پر کسان سہولت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کیمیائی کھادوں کا سٹاک بھی چیک کیا اور وہاں پر یوریا کھاد خریدنے کے لئے آئے ہوئے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کیمیائی کھادوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پرگہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسانوں کو مقررہ نر خوں پریوریا کھاد سمیت دیگر کیمیائی کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر یوریا کھاد کی کاشتکاروں کو فراہمی سے متعلق اعداد و شمار بتائے۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ کسانوں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے دیہی مرکز مال ستگھرہ قانون گوئی کا بھی دورہ کیا اور زمینوں کے اندراج و ریکارڈ کا جائزہ لیا انہوں نے کمپیوٹر آئزڈ گرداوری سسٹم کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دیہی مرکز مال زمین و جائیداد کے ریکارڈ کو سو فیصد درست انداز میں مرتب کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے اس سسٹم کے فعال ہونے سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے امکانات ختم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کی جانب گامزن ہے۔قبل ازیں کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر سبزیوں کی کوالٹی اور ان کے نرخ بھی چیک کئے۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نے منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے گفتگو بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题