زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کورونا کا شکارہوگئے

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی
کراچی: پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ قبل ازیں دونوں ریزرو کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بننے کی منظوری دی گئی تھی۔ پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر دونوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔ان کی جگہ پشاور زلمی نے امام الحق اور حماد بٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme