احد رضا میر نے سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے متعلق کیا کہا؟

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کو بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ان کے رشتے کے متعلق پھیلنے والی افواہوں نے ان کے چاہنے والوں کو کافی پریشان کردیا تھا۔اس جوڑی کی علیحدگی کی افواہوں کے جواب میں اب تک سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔خیال رہے کہ احد اور سجل کی جوڑی کو اصل زندگی کے علاوہ اسکرین پر بھی بہت شہرت ملی ہے اور حال ہی میں ان کا ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ کافی مقبول ہوا ہے جس کے بعد شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کے سیکوئل کی خواہش کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ایک مداح نے اداکار سے ان کے ڈرامے ’یہ دل میرا‘کے دوسرے حصے کے متعلق پوچھا تھا جس کے جواب میں احد کا کہنا تھا کہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog