اوکاڑہ، نوجوان کا اندھاقتل ٹریس، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اویس علی خان

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

آلہ قتل برآمد، ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر عدالت سے قرار واقعی سزا دالوئی جائے گی، اے ایس پی
اوکاڑہ (یو این پی) تھانہ سٹی دیپالپور کی حدودپراچہ بستی میں ہونے والے نوجوان کا اندھاقتل ٹریس ہو گیا، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم اور مقتول میں عرصہ دارز سے دوستی تھی ذاتی رنجش کی بناء پر اختر علی کو قتل کیا گیا۔ اے ایس پی دیپالپور اویس علی خاں کے مطابق 31 دسمبر 2021 کو تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقہ میں اختر نامی نوجوان کی تشدد نعش ملی تھی مقتول کے نازک اعضا کو چھریوں سے وار کر کے کاٹا گیا تھ نعش کے قریب سے شراب کی خالی بوتل بھی ملی تھی مقامی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال بھجوایا اور مزید شواہدفرانز ک سائنس لیبارٹری بھجوائے گئے یہ اندھاقتل پولیس کے لیے ایک چیلنچ تھاڈی پی او فیصل گلزار نے اس اندھے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی دیپالپور اویس علی خان کو ٹر یس آوٹ کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ پولیس نے مقتول اختر کے موبائل فون ڈیٹا کی بنا پر شک ہونے پر مقامی رہائشی زین نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا جو کہ مقتول اختر کا درینہ دوست تھا۔مگر کچھ عرصہ قبل ان کے درمیان رنجش پیداہوگئی تھی اوراختر نامی نوجوان کچھ عرصہ کے لیے کراچی چلا گیا تھا جب واپس آیا تو ملزم زین اس کو بہانے سے بلا کر لے گیا اور اس کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا اور اس کے نازک اعضا کاٹنے کے ساتھ تفتیش کا رخ موڑنے کے لیئے نعش کے قریب شراب کی بوتل بھی رکھ دی تھی۔ سٹی دیپالپور پولیس کے ایس ایچ او قلب سجاد اور ان کی ٹیم نے اس کیس کو ٹریس کرنے میں ہر پہلو پر سائینسی بنیادوں پر تفتیش کی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ڈی پی او فیصل گلزار نے اختر نامی نوجوان کے اندھے قتل کو انتہاء کم وقت میں ٹریس آوٹ کرنے پر اے ایس پی دیپالپور اویس علی خاں ایس ایچ او قلب سجاد اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دی اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes