اوکاڑہ (یواین پی)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ جرائم کنٹرول کرنے کے لیئے پولیس گشت کو مزید موثر بنانا نا گزیر ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے ساتھ زیر التوا مقدمات کو یکسو کیا جائے بلا جواز تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہ ہیں پولیس کی غفلت لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ میں موجود پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار ایس پی معاذ ظفر اے ایس پی دیپالپور اویس علی خاں تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کا قانون موجود ہے اچھی کارکردگی کے ہامل پولیس افسران اور جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ نا اہل کرپٹ بد عنوان ملازمین کی محکمہ میں کوئ گنجائش نہیں ہے آر پی او ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم تیز کی جائے ڈاکٹر معین مسعود نے ضلع کے مختلف مقامات پر متعدد بلائنڈ کیس ٹریس کرنے پر ڈی پی او فیصل گلزار کی کارکردگی کو سراہا. آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران اور ملازمین عام شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مظلوم کی بر وقت داد رسی کے لیئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔