انٹر ڈسٹرکٹ گیمز میں اوکاڑہ پولیس کی اول پوزیشن

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ساہیوال ریجن کے تینوں اضلاع کی پولیس ٹیموں کے مابین کھیلوں کے مختلف مقابلے ہوئے جن میں اوکاڑہ کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیو الے کھلاڑیوں سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اپنے آفس میں ملاقات کی۔ محکمہ پولیس میں زیادہ ڈیوٹی ہونے کے باوجود آپ نے ریجن بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔جس کے لیے آپ انعام کو شاباش کے مستحق ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تمام ٹیموں کے لیے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy