ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی یہ دن بڑے جوش وخروش سے منایا جائیگا
کوئٹہ (یواین پی) نظامت شہری دفاع بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم مارچ 2022ء کو شہری دفاع عالمی دن منایا جائیگا ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی یہ دن بڑے جوش وخروش سے منایا جائیگا اس موقع پر صوبائی ہیڈ کو اٹر ہال باغ بلوچی اسٹریٹ کوئٹہ اور تمام ڈویژنل ہید کواٹر ز میں کرونا وائرس سے بچا ؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ایس او پیز پر عمل پیرا رہتے ہوئے تقر یبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں کرونا سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق خصوصی آگاہی دی جا ئیگی اور شہری دفاع کے رضا کاروں کو کو رونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر گھر گھر پہنچا نے کیلئے خصوصی تربیت فراہم کی جائیگی علاوہ ازیں سیمینار،عملی مظاہرہ اور شہری دفاع کے آلات کی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ قومی شاہر اہون پر شہری دفاع کی افادیت اور کردار کے حوالے سے بیز آویز اں کئے جائینگے الیکٹر انک میڈ یا اس دن کی منا سبت سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ اور نشر کرینگے جبکہ قومی اور مقامی اخبارات اس دن کے حوالے سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کرینگے شہری دفاع کاعالمی دن منا نے کا مقصد شہری دفاع کی اہمیت اور افادیت کو اُجاگر کرنا اور لوگوں میں شہری دفاع سے متعلق شعور آگہی پیدا کرنا ہے تاکہ حالت جنگ یا حالت امن میں کسی قسم کی بھی قدرتی یا غیر قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے شہری اپنا کردار ادا کرسکے۔