جنرل اسسٹنٹ ریونیو/کیئرٹیکر محمد سلیم کا سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا دورہ

Published on January 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)جنرل اسسٹنٹ ریونیو/کیئرٹیکر محمد سلیم نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انچارج عاصم الیاس نے سٹینڈ کے مجموعی انتظامات،کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔جنرل اسسٹنٹ ریونیو نے پناہ گاہ،مسافروں کے ویٹنگ ایریاز،ٹک شاپس،بیزکا دورہ کرکے صفائی کے معیار کو چیک اور مسافروں سے گفتگو کرکے بہترین انتظامات پر انچارج کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر این سی او سی کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق عملدرآمد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی گفتگو کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے مزید اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے ٹرمینل کے مجموعی انتظامات پر انچارج کو شاباش دی اور اسی لگن سے فرائض جاری رکھنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes