صرف ایسی پوسٹ لگانا پسند کرتا ہوں جن کا میں نے معاوضہ لیا ہو،اداکار
اسلام آباد (یواین پی)اداکارہ دانش تیمور نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کی تشہر کرنا پسند نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ سوشل میڈیا پر کھانے سے لے کر اپنے پہننے کی سٹوری اور تصاویر کیوں لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے کہ وہ اپنی فیملی، بیوی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ شیئر کریں اور نہ ہی انہیں سوشل میڈیا پر اتنا وقت گزارنا پسند ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف ایسی پوسٹ لگانا پسند کرتے ہیں جن کا انہوں نے معاوضہ لیا ہو۔