کوٹلی ،راج محل موہاڑ میں حوالدار ممتاز کے گھر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں برقی آلات ٹی وی،پنکھے اور بلب جل گئے
کوٹلی(یو این پی) راج محل موہاڑ میں حوالدار ممتاز کے گھر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ۔آسمانی بجلی گھر کے باہر نصب بجلی کے میٹر پر گری،بجلی کی تاروں اور میٹر کے پرخچے اڑ گئے۔اہل خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے،بجلی گھر کے پاس درخت کو چیڑتی پھارتی نکل گئی۔آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں برقی آلات ٹی وی،پنکھے اور بلب جل گئے۔بجلی گرنے کا واقعہ بڑا غضبناک تھا،عینی شاہد ماسٹر اسرار کی صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راج محل موضع موہاڑ کے نمبر دار محلہ میں حوالدار محمد ممتاز کے گھر آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے میٹر اور تاروں کے پرخچے اڑ گئے تاہم اہل خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔آسمانی بجلی گھر کے باہر نصب بجلی کے میٹر پر گری اور صحن میں سمبل کے درخت کو چیڑتی پھاڑتی گزر گئی۔آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کے درجنوں برقی آلات ٹی وی،پنکھے اور بجلی کے بلب بھی جل گئے۔عینی شاہد ماسٹر اسرار نے صحافیوں کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ بڑا غضبناک تھا اور اس سے گاؤں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme