یکم فروری 2022ء سے کوٹلی شہر بگ سٹی ہو جائے گا،نوٹیفیکیشن جاری

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

وزیر اعظم سردار عبدلقیوم نیازی کا کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا اعلان حقیقت بن گیا
کوٹلی(یو این پی) وزیر اعظم سردار عبدلقیوم نیازی کا کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا اعلان حقیقت بن گیا۔یکم فروری 2022ء سے کوٹلی شہر بگ سٹی ہو جائے گا،نوٹیفیکیشن جاری۔کوٹلی بگ سٹی بلدیہ حدود کے تقریباً 10مربعہ میل رقبہ اور پچاس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہو گا۔ماضی کی حکومتوں کے بگ سٹی کے وعدوں کی ستائی ہوئی ملازمین تنظیموں نے اب سکھ کا سانس لیا ہے۔کوٹلی کی ملازمین تنظیموں کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدلقیوم نیازی اور وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سے اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن نمبر 85-135مورخہ 26جنوری 2022ء جاری کیا ہے جس کے مطابق محکمہ مالیات کی رضا مندی سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ضلع کوٹلی میں میونسپل کارپوریشن کی حدود مورخہ یکم فروری 2022ء سے بگ سٹی کہلائے گی۔یاد رہے کہ کوٹلی بگ سٹی بلدیہ حدود کے تقریباً 10مربع میل پر محیط رقبہ اور پچاس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہو گا۔کوٹلی کی ملازمین تنظیموں کا درینہ مطالبہ تھا کہ کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دیا جائے۔ماضی میں مسلم کانفرنس،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتیں کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دینے کے پکے وعدے اور تگڑے اعلانات کرتی رہیں مگر وہ سب ہوائی ثابت ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy