اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا سبزی منڈی کا دورہ۔انہوں نے سبزیوں پر بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سبزیوں کے نرخ اور ا ن کی کوالٹی بھی چیک کی۔انہوں نے سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے گفتگو کی اور سبزیوں کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کویقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ شہریوں کو سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے لوگوں کو مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والو ں کے خلاف گراں فروشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا کر ان کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔