کوٹ رادھا کشن ،تعمیر ہونیوالی سڑکوں میں انتہاء کی کرپشن و بدعنوانی ناقص مٹریل کا استعمال

Published on April 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

KRK
کوٹرادھاکشن(مہرسلطان سے)تفصیلات کے مطابق ٹیچر کالونی ۔تاج پورہ غفارٹاؤن میں تعمیراتی کاموں میں بدعنوانی اور ناقص مٹریل کا استعمال عروج پر ہے جبکہ کوٹرادھاکشن کی معروف ٹیچر کالونی میں تعمیر کئے جانے والی پی سی سڑکوں میں تھرڈ کلاس خستہ پرانی اینٹوں کی بجری اور ناقص سیمنٹ استعمال کیا جارہا ہے اور پتھر کی بجری کی شرح بھی انتہائی کم استعمال ہو رہی ہے اس پیشتر بھی شہر بھر میں تعمیر ہونے والی سڑکوں میں غیر معیاری اور ناقص مٹریل استعمال کئے جانے پر سڑکیں اپنی حشیت کھو رہی ہیں افسوس کہ ترقیاتی کاموں پر مامور سرکاری عملہ بھی ٹھیکداروں کی حمائیت میں بولتا نظر آتا ہے مزید براں سیاسی لیڈر اور کارکن بھی ٹھیکداروں کی پشت پناہی کرتے نظر آتے ہیں اور صحافیوں کو دھمکانے کی بھونڈی کوشش کی جاتی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری بلدیات ،ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود نوٹس لیکر ان کے خلاف ایکشن لیں ورنہ یہ لوگ مسلم لیگ (ن)کی بدنامی کا باعث بن جائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes