کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں‘ ثنا

Published on January 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

دوسروں کے معاملات میں مداخلت کومہذب معاشروں میں اچھا نہیں سمجھاجاتا‘ انٹرویو
لاہور(یواین پی) نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ اب تو ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کوخوش بھی نہیں دیکھ سکتے اوریہ المیہ ہے،ہمارے ہاں کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ زندگی خداکادیا ہواحسین تحفہ ہے اسے بھرپور طریقے سے بسرکرناچاہیے لیکن ہمارے اردگردایسے لوگ بھی ہیں جنہیں دوسروں کی خوشیاں بھی ہضم نہیں ہوتیں،ایسے تنگ دل لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔اداکارہ نے کہاکہ اخلاقی طو رپر کسی کو بھی دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مہذب معاشروں میں اس عمل کو ہرگزاچھا نہیں سمجھاجاتا۔ثنا نے کہا کہ شوبزکی مصروفیات جاری ہیں اورجلد میرا ایک نیا پراجیکٹ سامنے آئے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog