لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے ہوں گے

Published on January 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

لاہور:(یواین پی) پی ایس ایل سیون کا پہلا ڈبل ہیڈر آج کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔پی ایس ایل سیون کے تیسرے دن ایونٹ کا پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ دوپہر دو بجے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد حفیظ اور حارث رؤف قلندرز کو جیت دلانے کے لیے پر امید ہیں۔ دوسری جانب ایونٹ کے افتتاحی میچ میں فتح حاصل کرنے والی ملتان سلطانز دوسری جیت کے لیے پرعزم ہے۔شام سات بجے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر آمنے سامنے ہوں گے۔ اب تک ہونے والے مقابلوں میں کوئٹہ کو کراچی پر سبقت حاصل ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے سات مرتبہ کنگز کو ہار کا مزہ چھکایا جبکہ پانچ مرتبہ جیت کراچی کا مقدر بنی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy