کراچی(یو این پی)جماعت اسلامی سے معاہدے کے تحت بلدیاتی بل میں ترمیم کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس طلب 2 فروری کو طلب کرلیا۔جماعت اسلامی سے معاہدے کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو نئے بلدیاتی انتخابات یا جولائی تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بل میں میئر کو بااختیار بنانے سے متعلق معاہدے کے تحت تمام شقوں کو شامل کرکے میئر کے اختیارات کی منظوری لی جائے گی۔میئر کراچی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنانے، سندھ حکومت سے آکٹرائے ٹیکس، صحت اور تعلیمی ادارے واپس میئر کے ماتحت کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔