لاہور( یواین پی) مسلم لیگ ن تاجرونگ کے سینئروائس چیئرمین الحاج زبیر احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میاں نوازشریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے اس لئے تمام سیاستدان تنقیدی رویہ ترک کردیں اور اجتماعی کوششوں سے ملک وقوم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے آگے آئیں ۔انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف ملکی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور محنت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے معیشت مضبوط ہورہی ہے ۔الحاج زبیر احمدنے کہا تاجربرادری مکمل طورپر میاں نواز شریف کے ساتھ ہے ان کے اقدامات کے باعث غربت،مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بیروزگاری اور کرپشن میں خاصی کمی واقع ہو رہی ہے