اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف مستحق بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کرنے شہباز نگر پہنچ گئے

Published on January 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف مستحق بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کرنے شہباز نگر پہنچ گئے اور احساس پروگرام کے تحت کیلاش گروپ کے زیر اہتمام بچوں میں موسم سرما کی مناسبت سے گرم جیکٹس تقسیم کیں۔محمد صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی بچوں میں جیکٹس کی تقسیم کے وقت ان میں گھل مل گئے اور ان سے شفقت کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اورمستحقین کی امداد وبحالی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزار کر دلی خوشی ہوئی۔انہوں نے کیلاش گروپ کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy