ای پی آئی پروگرام کی سو فیصد کامیابی قوم کے نونہالوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on April 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

Vehari
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ ای پی آئی پروگرام کی سو فیصد کامیابی قوم کے نونہالوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی سے ہونے والے نقصان کی زد میں ہمارا بھی کوئی بچہ آسکتا ہے اس لیے محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داردیانت داری سے پوری کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں منعقدہ ای پی آئی پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر دلشاد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ویکسینیٹرز کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جائے اور ناقص کارکردگی کے حامل ویکسینیٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اجلا س میں ای ڈی او ہیلتھ داکٹر افضل بشیر نے بتایا کہ عالمی ا دارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت وہاڑی پولیو سے محفوظ اضلا ع میں شامل ہے اور اسی بناء پر آئندہ دو ماہ تک یہاں پولیو مہم نہیں چلائی جائیگی ۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیٹرز کو محکمانہ طور پر موبائل سمیں جاری کر دی گئی ہیں جو ان کی دوران ڈیوٹی نقل و حمل کی ٹریکنگ کرتی رہینگی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام یونین کونسلز میں ای پی آئی کاکریش پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو سو فیصد پیدائشی ٹیکے لگاکر ان کا مستقبل محفوظ کیا جا سکے انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ تین ماہ کے لیے ای پی آئی پروگرام کے تحت ویکسینیشن کے اہداف فراہم کر دےئے گئے ہیں اور ناقص کارکردگی کے حامل ویکسینیٹرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی

عوام کو آسان اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لیے سیٹیزن فیڈ بیک ماڈل پروگرام کا آغاز
وہاڑی( یواین پی)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے گڈ گورننس پروگرام کے تحت سرکاری اداروں سے رشوت ستانی کے خاتمہ، عوام کو آسان اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لیے سیٹیزن فیڈ بیک ماڈل پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت محکمہ مال میں رجسٹری کے حصول، ڈومیسائل کے اجراء ،محکمہ پولیس میں ایف آئی آر کے اندراج ، ڈررائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول، 15 پولیس ریسکیو، ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی جائے حادثہ پر بروقت آمد،محکمہ صحت کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز ، ڈائیلسز،اور دیگر وارڈز میں علاج معالجہ کی سہولیات اور سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرف سے رشوت کے حصول، غلط رویہ یا سرکاری امور میں غفلت کے بارے میں خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف بذات خودبراہ راست بذریعہ ٹیلی فون کال یا ایس ایم ایس عوام سے رائے حاصل کرتے ہیں تاکہ عوامی خدمات کو آسان، تیز تر اور شفاف بنایا جا سکے اس سلسلہ میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کی پیغام یا کال موصول ہونے پر درست ، مکمل اور حقیقت پر مبنی رائے یا شکایت کا اظہار کریں۔ علاوہ ازیں متذکرہ محکمہ جات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے بارے میں دفتری اوقات میں صبح 8بجے سے سہ پہر3تک ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفس وہاڑی میں قائم کنٹرول روم کے فون نمبر 067-3360709پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy