رائیونڈ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پٹرولنگ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

رائیونڈ (یواین پی) رائیونڈ قصور روڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پٹرولنگ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی ہسپتال منتقل، پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی واقع کی اطلاع پر ڈی پی او قصور وقوعہ پر پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رائیونڈ سے کلومیٹر پرتھانہ راجہ جنگ ضلع قصور پٹرولنگ پولیس رات اہلکار سرکاری گاڑی پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ رات تقریبا12:15جب وہ راوٗخانوالہ سے راجہ جنگ کی جانب آ رہے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ دو مشکوک موٹر سائیکل سوار125بلا نمبری موٹر کی جانب آرہے ہیں انہیں روک کر چیک کیا جائے،پل روہی نالہ راوخانوالہ پر اہلکاروں نے اپنی گاڑی روک کر جو نہی125 موٹر سائیکل سوا روں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے رکنے کی بجائے پڑولنگ پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک فائرکانسٹیبل رشید احمد،سی/1817کے بازو میں لگ کر پیٹ (وکھی) میں لگاجس سے رشید احمد شدید زخمی ہو گیا جبکہ 2کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، زخمی اہلکار رشید احمد کو ڈی ایچ کیوہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا جہاں پر اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،جبکہ تھانہ پولیس راجہ جنگ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ324,353,186کے تحت مقدمہ نمبری60/22درج کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog