تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی غلام بن گئی ہیں یاسر گجر

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

نارووال(یو این پی)عوام بے یارومددگار، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں معیشت کی زبوں حالی، اربوں ڈالر کا تجارتی خسارہ، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان، اربوں کے گردشی قرضے، حکومت کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے نسلیں غلام بن گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء اور ابھرتی ہوئی سیاسی شخصیت یاسر گجر نے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے ہماری قوم جفاکش اور محنتی ہے ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوایا، مگر بدقسمتی سے ہمیں اس وقت ایسے حکمران میسر آئے ہیں جو ملکی وسائل کا کھلواڑ کر رہے ہیں وقت آ گیا کہ ان سے چھٹکارا حاصل کر کے ملک میں حقیقی عوامی انقلاب لانے کے لیئے حمزہ شہباز اور مریم نواز کے شانہ بشانہ جدوجہد کی جائے بیساکھیوں اور فون کالز کے سہارے چلنے والی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے۔تبدیلی عام آدمی کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔حکمرانوں نے ملکی خودمختاری اور سالمیت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes