بنگلادیش پریمیئر لیگ فرنچائز ڈھاکا کی پریکٹس کے دوران اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتر آیا

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

ہیلی کاپٹر نے گراؤنڈ کی غلط سائیڈ پر لینڈ کیا جہاں پلیئرز پریکٹس کررہے تھے،مقامی اسپورٹس آفیشل شہاب الدین شمیم
چٹاگانگ(یواین پی) بنگلادیش پریمیئر لیگ فرنچائز ڈھاکا کی پریکٹس کے دوران اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتر آیا۔اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب پریکٹس میں مصروف کرکٹرز نے ہیلی کاپٹر کو نیچے اترتے دیکھا تو وہ بھاگ کر سائیڈ پر ہوگئے، بعد ازاں معلوم ہوا کہ قریب میں واقع ڈسٹرکٹ کمشنر آفس میں کسی کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو بطور ایئرایمبولینس طلب کیا گیا تھا، جس سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن بھی آگاہ تھی۔مقامی اسپورٹس آفیشل شہاب الدین شمیم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے گراؤنڈ کی غلط سائیڈ پر لینڈ کیا جہاں پلیئرز پریکٹس کررہے تھے،اسے دوسرے خالی مقام پر نیچے اترنے کو کہا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes