مونگ کی دال میں موجود جادوئی اجزا بلڈ پریشر قابو کرنے اور کولیسٹرول کم کرنے میں بے مثال ہے

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی)آپ کے اور ہمارے گھر میں ایک بہت جادوئی دال موجود ہے جو نہ صرف کولیسٹرول گھٹاتی ہے بلکہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتی ہے۔ اسے ہم مونگ کی دال کہتے ہیں۔اگرچہ گزشتہ چند برسوں میں مونگ کی دال پر بہت تحقیق کی گئی ہے۔ مونگ کی دال بدن میں اینجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم ( اے سی ای) کو روکتی ہے۔ یہ خامرہ دل کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے کیونکہ یہ شریانوں کو سخت اور تنگ کرتا ہے۔جرنل ہیومن اینڈ ایکسپیریمنٹل ٹاکسی کولوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دالیں اور لوبیا ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتی ہیں۔ مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور یوں پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونگ کی دال ایک ماہ تک استعمال کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر کو مؤثر انداز میں قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس دال میں فینولز اور پیپٹائڈزکی وافر مقدار ہوتی ہے جو پورے جسمانی نظام کو تندرست رکھتے ہیں۔مونگ کی دال کا تیسرا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں میگنیشیئم کی وافرمقدار موجود ہوتی ہے۔ میگنیشیئم جسم پرکئی اہم اثرات کی وجہ بنتا ہے۔ بدن میں اس کی مناسب مقدار دل کے دورے اور فالج سے بچاتی ہے۔ اس سے قبل میگنیشیئم کا ایک مطالعہ کیا گیا۔ اس میں 40 سے 79برس کے 58 ہزار افراد پر میگنیشیئم کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سروے کے اختتام پرمعلوم ہوا کہ میگنیشیئم کی درست مقدار فالج اور دل کے دورے کا خطرہ 51 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题