کورونا کے بڑھتے وار، پشاور میں مزید 4 تعلیمی ادارے بند،مجموعی تعداد 26 ہوگئی

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments


پشاور(یواین پی)پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر میں مزید 4 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کے بعد زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے مزید چار اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں بند ہونے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر تین سرکاری ایک نجی سکول اور ایک ہاسٹل آج سے 7 روز تک بند رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes