نارووال(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آج بھی میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما، پارلیمانی سیکرٹری اور سدا بہار ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان کی مضبوط ترین جماعت ہے عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار کر پاکستان میں لوٹ مار تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ خواجہ وسیم بٹ نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر دوسرے روز پیٹرول مہنگا کرنے کے ساتھ ساتھ گھی، چینی، دالین، بجلی اور اب کسانوں پر ظلم کی انتہا پنجاب سے کھاد غائب کر دی کسان مہنگے داموں بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں کسان اور محنت کش کو ریلیف دیا جاتا تھا اور صنعتکاروں پر آمدن سے زائد ٹیکس نہیں لگائے جاتے تھے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہر پاکستانی خوشحال تھا موجودہ حکومت میں شہری بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں میاں محمد نواز شریف آج بھی پاکستان کی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور حکومت کر رہے ہیں کرپٹ حکمرانوں کا آخری سیزن ہے بہت جلد کرپٹ ٹولے سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی