اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اے ایس پی دیپالپور سرکل اویس علی خان کی زیر نگرانی کام کرنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ اے ایس آئی علی صابرکو سنگین نوعیت کے مقدمات کو مختصر وقت میں ٹریس آوٹ اورملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او آفس بلا کر شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ کوئی بھی پولیس افسر اچھا کام کرے گااور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقنی بنائے گا۔وہ انعام کا حقدار ہوگا۔