اوکاڑہ (یو این پی )شوکت موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکراؤ ہو گیا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 11 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والی بچی کی شناخت مریم نواز دختر محمد یونس (11سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ علیم ٹاؤن کی رہائشی تھی