بھارت میں حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

کرناٹکا کے کالج میں 8مسلمان طالبات پرحجاب کرنے کے باعث کلاسوں میں بیٹھنے پرپابندی عائد کی گئی تھی
نئی دلی (یواین پی) بھارت میں مسلمان طالبات نے کالج میں حجاب کرنے پرعائد پابندی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ایک کالج میں مسلمان طالبات پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے خلاف مسلمان طالبات نے کرناٹکا ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔طالبات نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ حجاب کرنا ان کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین میں دی گئی ہے۔درخواست میں دیگرطالبات کوبھی حجاب کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے اورکالج انتظامیہ کواس معاملے میں مداخلت نہ کرنے دینے کی استدعا کی گئی ہے۔کرناٹکا کے کالج میں 8مسلمان طالبات پرحجاب کرنے کے باعث کلاسوں میں بیٹھنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ہندوانتہاپسند رکن اسمبلی اورکالج کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے صدر کے رگھوپتی کا کہنا ہے کہ طالبات کو کسی صورت حجاب کے ساتھ کلاس رومز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy