پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی27 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی) پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی27 ویں سالگرہ آج -2 فروری بروز بدھ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جارہی ہے اس سلسلہ میں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام فیصل آبادسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں ارفع کریم رندھاوا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا محض نو برس کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ارفع کریم رندھاوا-2 فروری 1995کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں انہوں نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزارزات سے نوازا گیا ارفع کریم رندھاوا 14جنوری2012 کو انتقال کرگئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes