محکمہ جنگلات کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)محکمہ جنگلات کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن 7 ہزار سے زائد ایکڑ زمینوں سے قبضہ خالی کروالیا گیا ہے 8 ایف آئی آر داخل کرائی گئی ہیں ڈویژنل فارسٹ آفیسر ضیاء اللہ لغاری محکمہ جنگلات کی جانب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر ضیاء اللہ لغاری کی سرپرستی میں جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی آپریشن ھلایا ۔ویران ۔بائو پورن داس ۔خانانی اور ملیرڑی جنگلات میں کیا گیا اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ضیاء اللہ لغاری نے کہا کہ ہم نے یہ آپریشن سیریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر کیا ہے اور 7 ہزار ایکڑ کے قریب قبضہ خالی کروایا ہے 8 ایف آئی آر داخل کرائی گئی ہیں اور قبضہ مافیا کی لسٹیں تیار کرکے سپریم کورٹ اور نیب کے حوالے کردی ہیں انہوں نے کہا کہ جنگلات کا جلد سروے کرایا جائے گا خالی کرائی جائے والی ایراضی پر فصل اگانا شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ جنگلات پر قبضے ہیں جنکو خالی کروانے کے لیے پلان بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme