ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ہدایت پر جنوری 2022کے کی پرفارمنس رپورٹ جاری

Published on February 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ جنوری 2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔جس کے مطابق اب تک پٹرولنگ پولیس مختلف دفعات کے تحت 499مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 494 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ03 کلاشنکوف، 06پسٹل، 01 پمپ ایکشن، 01 رپیٹر اور 169گولیاں و کارتوس برآمد کر لیں۔جبکہ منشیات میں 91.5لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی وغیر معیاری گیس سیلنڈرز لگانے اور جعلی و سبز نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے کے جرم میں 09,شارع عام پر تیز رفتاری سے جان لیوا ڈرائیونگ کرنے والے 266 افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے 973افرادکو فرسٹ ایڈ و مدد فراہم کی۔ اسی طرح فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے 02 گمشدہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا دیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog