اسلام آباد(یواین پی)جدوجہد آزادی کے نامور رہنماء نواب بہادر یار جنگ کا117 واں یوم پیدائش آج3 فروری بروز جمعرات کو منایا جارہا ہے۔ وہ 3۔فروری 1905کو حیدر آباد دکن میں پیداہوئے ان کا اصل نام محمد بہادرخان تھا۔اس د ن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیرہوں گی۔نواب بہادر یار جنگ شعلہ بیان مقرر تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے آپ کو قائد ملت اور لسان الامت کے خطابات سے نواز اگیا تھا وہ 25جون1944 کو وفات پاگئے تھے۔