ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چند)جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے رکشہ اسٹاپ ٹھٹھہ احتجاجی مظاہرہ ،جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قریشی کے اور شھید بشیر خان قریشی کے فرزند قوئین خان کی گھر سے گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے رکشہ اسٹاپ ٹھٹھہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جئے سندھ قومی محاذ کے رہنمائوں راول کرنانی ۔شیراز میمن ۔اکبر بروھی اور سراج خشک نے کہا کہ قوئین خان قریشی کے گھر پر پولیس چڑھائی قابل مزمت ہے حکومت فوری طور پر ہمارے چیئرمین کے بھائی کو ظاہر کرکے آزاد کرے ہماری پرامنی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر قوئین خان قریشی کو آزاد نہیں کیا گیا تو پورے سندھ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا
واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور دھرنا واپڈا کی نجکاری کی گئی تو پورے ملک کی بجلی بند کردینگے رہنماؤں کا دھرنے سے خطاب ،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے حیسکو آفس مکلی سے ایک احتجاجی ریلی مین قومی شاہراھ مکلی تک نکالی گئی جس میں حیسکو ٹھٹھہ سجاول اور مکلی کے ورکرز اور یونین کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے مکلی مین قومی شاہراھ پر دھرنا دیا جسکی وجہ سے ٹریفک کی امدورفت معطل ہوگئی اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ڈویژنل چیئرمین وحید علی رند شیر زمان سہتو رحمان خان اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی کئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ کردیا ہے جسکی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں اب حکومت واپڈا حیسکو پیپکو اور دیگر اداروں کی نجکاری کررہی ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر حکومت بالکل توجہ نہیں دی رہی ہے ہمارے ووکرز کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ملازمین کے بچوں کی 20 فیصد کوٹے کے مطابق بھرتی کیا جائے بھرتیوں کی پالیسی تبدیل کی جارہی ہے اسے فوری روکا جائے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور ترقییاں فوری طور پر کیجائیں اور حیسکو میں اسٹاف کی کمی کو بھرتیاں کرکے پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ھوش کے ناخن لے ورنہ دم دمہ دم مست قلندر ہوگا۔